کھپرو (سانگھڑ نیوز) کھپرو سے فرید احمد مغل کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کو شکست دینے کے لئے کھپرو کے شہری بھی میدان عمل میں آگئے ہیں کھپرو کے اسسٹنٹ کمشنر نثار شاہ نے سول اسپتال کھپرو کا دورہ کیا دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے سول اسپتال میں بنے کورونا وائرس وارڈ کا دورہ بھی کیا اور کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے کورونا ایمرجنسی وارڈ بھی دیکھا اس موقع اسسٹنٹ کمشنر نثار شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کا علاج نہیں صرف احتیاط ہے اور ہم اس پر پوری طرح سے عمل کروارہے ہیں سول اسپتال کھپرو کے ایم ایس ڈاکٹر نتھر مل نے کہا کہ کھپرو کی عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں کہ کرونا وائرس کا علاج نہیں صرف احتیاط ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا اور اپنے اہل خانہ خیال رکھیں دوسری جانب پاکستان مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن تعلقہ کھپرو کے صدر شفیع راجڑ سٹی صدر آصف جٹ جنرل سیکرٹری غلام حسين جوڻيجو نائب صدر صابر بھنبھرو نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ سول اسپتال کھپرو میں مریضوں اور ان کے ساتھ آئے رشتہ داروں میں اور شہریوں میں پانچ ہزار سرجیکل ماسک مفت تقسیم کئے جبکہ کھپرو کے سماجی شخصیت محمد اسلم قائم خانی نے ماشاءاللہ فلنگ عسکری پٹرول پمپ پر شہریوں کو صابن سے ہاتھ دھو کر کرونا وائرس سے بچنے کا طریقہ سیکھایا جمعیت علمائے اسلام تعلقہ کھپرو کے صدر مفتی سعید احمد بھٹی نے شہریوں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں پفلئٹ چسپاں کئے اور عوام میں تقسیم کئے
0 Comments