سانگھڑ (سانگھڑ نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ضلع سانگھڑ میں کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالج کے حوالے سے صوبائی وزیر فراز احمد ڈیرو کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی اور ڈی ایچ او سانگھڑ سے رابطہ کر کے کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالج اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق معلومات لی اور ہدایات کی کہ ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر مطلوبہ سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے. صوبائی وزیر برائے ازسر نو بحالی فراز احمد ڈیرو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ سانگھڑ نے پہلے سے ہی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ تعلقہ شھدادپور میں سے ایک شکی مریض کے جون کے نمونے لئے گئے ہیں جو ٹیسٹ کے لئے کراچی روانہ کئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں کرونا وائرس کے حوالے سے مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے اس کے باوجود بھی عوام الناس کو اپیل کی جاتی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور بار بار اپنے ہاتھ صابن سے اچھی طرح صاف رکھیں. انہوں نے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ سے 24 گھنٹے رابطے میں ہیں اور ضلع کے تمام علاقوں کی نگرانی بھی کی جارہی ہے جبکہ دوسرے ممالک سے واپس آنے والے ذائرين پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان بروقت اسکریننگ کی جاسکے. انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام شادی ہال اور مویشی منڈیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اس لئے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عوامی اجتماع میں جانے سے گریز کریں اور اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں.
0 Comments