سانگھڑ (سانگھڑ نیوز) سانگھڑ میں کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجہ کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے مقررہ فوکل پرسن اور صوبائی وزیر برائے ازسر نو بحالی فراز احمد ڈیرو آج ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچے اور ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صورتحال کے متعلق معلومات لی. اس موقع پر محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی نے اپنی بریفنگ میں صوبائی وزیر کو بتایا کہ سول ہسپتال سانگھڑ میں 10 بستروں پر مشتمل ایک آئسوليشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر. عملہ. ادویات اور دیگر مطلوبہ سامان دستیاب ہے جبکہ ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سینٹرز میں بھی کورونا وائرس کے علاج معالج کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے عوام الناس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے. اس موقع پر صوبائی وزیر فراز احمد ڈیرو نے کہا کہ حکومت سندھ اس آزمائش کی گھڑی میں اپنے عوام کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سنجیدہ اقدامات کے تحت صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ عام لوگوں کو اس وائرس سے بچایا جاسکے. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا واحد علاج صرف احتیاط ہی ہے اس لئے عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنا چاہیے.
0 Comments