چیئرمین فنانس کمیٹی سندھ و میمبر سندھ اسمبلی جام مدد علی خان کا رورل ہیل...





سانگھڑ (سانگھڑ نیوز ) دنیا  بھر میں کورونا وائرس نے وحشت و دہشت کا ماحول قائم کردیا ہے جو کہ ایک عالمی وبا کے طور پر مرض بن کر سامنے ایا ہے سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پیپلزپارٹی حکومت سرگرم عمل ہے وزیر اعلٰی سندھ کی سندھ کی عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین فنانس کمیٹی سندھ و میمبر سندھ اسمبلی جام مدد علی خان نے رورل ہیلتھ سینٹر جام نواز علی کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ اور اپنی عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے مگر شازشی عناصر عوامی بھلائی کو بھی سیاسی انتشار کا نشانہ بنا رہے ہیں جام مدد علی خان نے ہسپتال میں کورونا وائرس کیلئے بنائے گئے ایسوسیشن وارڈ کا معائنہ کیا اور کورونا وائرس سے احتیاط و بچاؤ کے بارے میں ایم ایس ڈاکٹر منظور قریشی ، ڈاکٹر عبدالحق ، ڈاکٹر عامل رند و دیگر سے میٹنگ بھی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین یونین کونسل تلہ شاہ جام شہباز علی خان ، محمد سلیم رند و دیگر موجود تھے

Post a Comment

0 Comments