عوام الناس کورونا وائرس کے خدشات کے باعث اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ مرزا ناصر علی







سانگھڑ (سانگھڑ نیوز ) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ مرزا ناصر علی نے عوام الناس کو اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں اور عوامی اجتماع میں جانے سے گریز کیا جائے. آج ڈی سی آفیس سے جاری ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ مرزا ناصر علی نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث سول ہسپتال سانگھڑ میں 10 بستر پر مشتمل ایک آئسوليشن وارڈ سمیت ضلع بھر کی ہسپتالوں میں آئسوليشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہے انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات. آکسیجن. ماسک اور مطلوبہ سامان بھی دستیاب ہے. انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں کرونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم چلائی جارہی ہے اور عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی جارہیں ہیں. انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہاتھ بار بار  صابن سے صاف کرتے رہیں اور بچوں سمیت بڑی عمر کے افراد کو گھروں تک محدود رکھیں. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر ضلع انتظامیہ سانگھڑ 24 گھنٹے الرٹ ہے اور پہلے سے ہی ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ ضلع بھر میں شادی ہال اور مویشی منڈیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے. انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ سانس لینے میں تکلیف. کھانسی. نزلہ یا تیز بخار محسوس ہونے پر فوری طور ہسپتال پہنچے اور اپنا علاج کروائیں. انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں دوسرے ممالک سے واپس آئے ہوئے ذائرين کو تلاش کر کے ان کی اسکریننگ کی گئی ہے جبکہ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں دوسرے ممالک سے آنے والے افراد پر نظر رکھئے اور ان کی ۔۔۔اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے.

Post a Comment

0 Comments