Sanghar News Coronavirus Ke KHadshat Ke Pesh E Nazer 12 Afrad Ka Check U...





جام ںواز علی (سانگھڑ نیوز) پولیس اسٹیشن بیرانی کی حدود میں واقع گاؤں میران خان مری میں ایران سے آئے 12 افراد کا طبی معائنہ کرنے کیلئے ایس ایچ او بیرانی وسیم احمد ارباب مختیارکار جام نواز علی غلام یاسین پہنور تحصیل ہیلتھ آفیسر ایم ایس ڈاکٹر منظور قریشی،ڈاکٹر عامل رند نے ٹیم کے ہمراہ گاؤں میران خان مری میں پہنچ کر ایران سے آئے افراد جن میں قائم مری منور مری سمیت 12 افراد کا ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنہ کیا اس موقع پر گاؤں کے سربراہ میرا خان مری نے بتایا کہ مذکورہ تمام افراد کو ایران سے آئے 40 دن سے زائد ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ جب یہ افراد ایران سے آئے تھے تو کورونا وائرس کا ذکر تک نا تھا ڈاکٹر منظور قریشی کا کہنہ تھا کہ طبی معائنہ میں کورونا وائرس کی کوئی نشانہ کسی بھی فرد میں نہیں پائی گئی تمام افراد صحت مند ہیں باقی تحصیل کے علاقوں میں ایسے افراد کی تلاش جاری ہے جو حال ہی میں ایران افغانستان یا کسی اور ملک سے آئے ہوں جہاں کورونا وائرس ہو تاکہ ان کا بھی طبی معائنہ کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنا ممکن ہوسکے اس موقع پر مختیارکار غلام یاسین پہنور کا کہنا تھا کہ علاقائی عوام بھی اپنے اردگرد کے شہری دیہی علاقوں میں باہر ملکوں سے آنے والے افراد کی نشاندھی کریں تاکہ آکر کسی فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو اسے طبی امداد فراہم کرکے کورونا وائرس جیسی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے

Post a Comment

0 Comments