یوم شہادت حضرت علیؓ کے دن کے موقع پر ضلع بھر میں پولیس ہائی الرٹ رہی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ بشیر احمد بروہی ایس ایس پی سانگھڑ

 گزشتہ شب  سے  دوسرے  روز  تک برآمد ہونے والے  ماتمی  جلوس، مجالس  پر ٹھوس سیکیورٹی  مہیا  کی گئی  گزشتہ شب  سے مسلسل  دیوٹی  پر  تعینات  جوانوں  کو اچھی   ڈیوٹیاں  سر انجام  دینے  پر  شاباشی  کے مستحق  ہیں


تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ  بشیر احمد بروہی  نے اپنے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تشکیل کر دہ سیکیورٹی پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے سانگھڑ پولیس نے اپنے تمام تر وسائل بروکار لاتے ہوئے ضلع بھر  میں  یوم شہادت  حضرت علیؓ  کے دن کے موقع پر برآمد ہونے والے تمام ماتمی جلوس و مجالس پر پولیس ہائی الرٹ رہی
سیکیورٹی کے  فول پروف  انتظامات کیے گئے، ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف میں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی عبادت گاہوں پر اور جلوس کے ساتھ چاق و چوبند دستے تعینات کیے گے  سیکیورٹی سسٹم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جدید ٹیکنولجی ، سی سی ٹی وی کیمرا اور تربیت یافتہ اسپیشل کمانڈو فروس کے سنائپر بھی اہم سیکیورٹی ڈیوٹیاں میں شامل کیے گئے متعلقہ حد کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز  مسلسل اون روڈ رہے
ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ماتمی جلوس و مجالس خیر و آفیت سے اختتام پذیر ہوچکے ہیں تمام مکتب فکر کے علماء کرام منتظمین، امن کمیٹی سانگھڑ اور سماجی و فلاحی تنظیموں اور میڈیا سے منسلک معززین کا پولیس کے ساتھ اچھا تعاون کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں جبکہ اچھی ڈیوٹی پر پولیس کے جوانوں کو شاباشی دیتا ہوں۔





Post a Comment

0 Comments