سانگھڑ (سانگھڑ نیوز)سانگھڑ پولیس ھادی بخش خاصخیلی کے قتل میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا دعویٰ x
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سانگھڑ تھانے کی حدود میں پسٹل کے فائر کرکے قتل کئے جانے والے50 سالہ ہادی بخش خاصخیلی کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں سانگھڑ پولیس نے بروقت تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے سائیں بخش کی مدعیت میں سانگھڑ تھانے پر ایف آئی آر نمبر 2023/86 زیر دفعہ 302 درج کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان (1) اسلم ولد اطہر خاصخیلی (2) ملھار ولد ابو بکر (3) جوان ولد پیریو (4) شیر محمد عرف شیر ولد وسندو خاصخیلی (5) اطہر ولد دائم (6) ننگر ولد دائم کے خلاف گھیرہ تنگ کرتے ہوئے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان اسلم ولد اطہر خاصخیلی اور ننگر ولد دائم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کا کہا گیا ہے دوسری کامیاب کاروائی کے دوران ایس ایچ او سانگھڑ سب انسپیکٹر زاہد حسین نو سرباز فراڈئیے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سانگھڑ کو مخفی اطلاع موصول ہونے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے پولیس کیجانب سے 4 رکنی نو سرباز فراڈئیے گروہ کو ایمبولینس سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور گرفتار ملزمان (1) راشد (2) علی حسن (3) مولا بخش (4) صدام ایمان ویلفیئر کا نام استعمال کرکے لوگوں سے پیسے لے رہے تھے۔ سانگھڑ پولیس نے ایمبولینس اپنے تحویل میں لے کر گرفتار ملزمان کے خلاف سانگھڑ تھانےپر مقدمہ داخل کردیا جبکہ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری۔ تیسری کامیاب کاروائی کے دوران منشیات فروش ملزم اعجاز کو 550 عدد مضر صحت گٹکا پڑیوں سمیت گرفتار کرنے میں کامیاب۔ چوتھی کامیاب کاروائی کے دوران سانگھڑ تھانے پر درج ایف آئی آر نمبر 2023/82 زیر دفع 420 میں ملوث ملزم ساجد حسین ولد ملوک کو گرفتار کرنے میں بھی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے
/
0 Comments