گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد

 سانگھڑ (سانگھڑ نیوز) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد نے کہا ہے کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور گندم کی ضلعی حدود سے باہر نقل و حرکت پر پابندی برقرار رکھی جائے گی 

تاکہ ضلع میں مقررہ حدف کے مطابق گندم خریداری ممکن ہوسکے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں محکمہ خوراک، زراعت کے افسران اور سندھ آبادگار بورڈ اور سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے نمائندوں سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرکے ان کی گندم کو سرکاری قبضے میں لیا جائے اور جرمانہ عائد کرکے قریبی محکمہ خوراک کے گدام میں منتقل کیا جائے تاکہ حکومت سندھ کی جانب سے مقرر خریداری حدف پورا کیا جا سکے. ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حدف حاصل کرنے کے لئے تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جس میں محکمہ زراعت، خوراک اور آبادگار تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے. موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہزاد حیدر شاہانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ حدف حاصل کرنے کے لئے کوشان ہیں  11 لاکھ بوری کا حدف مقرر کیا گیا ہے جوکہ جلد مکمل کرلیا جائے گا اس مقصد کے لیے ضلع کے اندرونی و بیرونی 12 راستوں پر پولیس پکٹ قائم کرکے گندم کی نقل و حرکت اور ضلع سے باہر جانے والی گندم کو سرکاری گوداموں میں خالی کیا جارہا ہے. اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ خوراک کے افسران سمیت آبادگار رہنما علی مراد نظامانی، سکندر اعظم سریوال اور یار محمد لغاری و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے.


Post a Comment

0 Comments