سانگھڑ (سانگھڑ نیوز )ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تشکیل کردہ سیکیورٹی پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروکار لاتے ہوئے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے
آ
جلسے جلوس و مجالس اور ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں امام بارگاہوں ماتمی جلوس کی گزرگاہوں میں قائم مساجد پر پولیس کی جانب سےبہترین سیکیورٹی مہیا کی جائے گئی۔ سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ ماتمی جلوس کے گزرگاہوں کے اطراف میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں عبادت گاہوں پر اور جلوس کے ساتھ چاق و چوبند دستے تعینات کیے گے ہیں سیکیورٹی سسٹم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جدید ٹیکنولجی ، سی سی ٹی وی کیمرا اور تربیت یافتہ اسپیشل کمانڈو فروس کے سنائپر بھی اہم سیکیورٹی ڈیوٹیاں میں شامل کیے گئے ہیں۔
فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے والے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں سانگھڑ کی عوام سے بھی اپیل ہے کے ملک دشمن عناصر فرقے واریت و انتشارات پھہلانے والوں کے چونگل میں نہ آئیں، بغیر تصدیق کوئی خبر نشرع نہ کریں ، کوئی بھی ایسی خبر نہ چلایئں جس سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو، مشتبہ شخص ،گاڑی یا بیگ وغیرہ نظر آنے کے صورت میں بروقت قریبی پولیس اسٹیشن یا مددگار 15 پر رابطہ کریں مزید کہا کہ یہ ضلع پر امن باشعور افراد پر مشتمل ہے یہاں کے لوگ مکمل مذہبی ہم آہنگی کے حامل ہیں یہ ہی وجہ ہے سانگھڑ کا شمار پرامن اضلاع میں کیا جاتا ہے سانگھڑ پولیس تمام مکتب فکر کے علماء کرام منتظمین، امن کمیٹی سانگھڑ اور سماجی و فلاحی تنظیموں اور میڈیا سے منسلک معززین سے رابطوں میں ہے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اہم امور پر مشاورت اور تبادلہ خیال بھی کرتے آرہے ہیں اور مشترکہ طور پر پولیس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پولیس و دیگر گورمنٹ کے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
0 Comments