سانگھڑ (نیوز)
کھپرو واہ میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے دوبنے والوں کی شناخت عامر یوسفزئی ،جنید آرائیں اور شاہ زیب آرائیں کے نام سے ہوئی
ڈوبنے والے نوجوانوں کو مقامی غوطہ خوروں نے تلاش کیا جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق سانگھڑ شہر سے ہے تینوں نوجوانوں کی نعشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
پولیس بروقت جائے موقع پر پہنچ گئی
پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر معشوق چانڈیو بروقت جائے موقع پر پہنچ گئے
ڈی سی آفس سانگھڑ کے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے کھپرو واہ میں تین نوجوانوں کے نہاتے ہوئے ڈوب کر جابحق ہونے والے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی ضلع انتظامیہ کو اس واقع کے متعلق معلومات ملی تو ہم نے فوری طور پر محکمہ آبپاشی اور پولیس سے رابطہ کیا اور متعلقہ آبپاشی اور پولیس حکام کو جاء وقوع پر پہچنے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے مقامی غوطہ خوروں سے بھی رابطہ کیا اور ان کو متاثر افراد کی مدد کرنے کے لئے کہا گیا جس کے بعد غوطہ خوروں نے جابحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشوں کو برآمد کرلیا گیا تو ان کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال سانگھڑ پہنچایا گیا جہاں نعشوں کو ورثہ کے حوالے کیا گیا
0 Comments