اے ایس پی حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس سانگھڑ کی بڑی کاروائی ۔کروڑوں روپے مالیت کی نشہ آور اشیاء برآمد دو ملزمان گرفتار دو فرار

اے ایس پی حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس سانگھڑ کی بڑی کاروائی ۔کروڑوں روپے مالیت کی نشہ آور اشیاء برآمد دو ملزمان گرفتار دو فرار

سانگھڑ  (اسٹاف رپوٹر) عثمان غنی صدیقی ایس ایس پی صاحب سانگھڑ  کو خفیہ اطلاع موصول ہونے پر سانگھڑ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ۔ جس پر اے ایس پی حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی صاحب کے احکامات کی روشنی میں سی آئی اے پولیس سانگھڑ نے اہم شاہراہوں پر سخت ناکہ بندی کی جس دوران  میرپورخاص روڈ کنڈیواٹر پولیس چیک پوسٹ پر دوران ڈیوٹی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران  2 عدد مشکوک ٹرکوں کو روک کر ٹرکوں کی تلاشی لی جس کے نتیجے میں سانگھڑ پولیس نے ٹرکوں کے اندر سے بڑی مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی نشہ آور زہریلی اشیاء برآمد کرنت میں کامیاب
اس کاروائی کے دوران  ملزم نجب دین اور ملزم محمد کسیم کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب جبکہ لالی خان اور محمد نبی فرار ہونے۔میں کامیاب ہوگئے فرار افراد کی گرفتاری کے لیے سانگھڑ پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے 

سانگھڑ پولیس کی اس شاندار کاروائی پر ایس ایس پی صاحب سانگھڑ عثمان غنی صدیقی صاحب نے اس شاندار کاروائی پر پوری ٹیم کے لے ایک لاکھ روپے انعام کا بھی علان کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments